کراچی، 26؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )پاکستان کے سابق تیزگیندبازشعیب اخترنے انگلینڈکے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹیم کی کمزوربلے بازی کی قلعی کھل گئی ہے۔انگلینڈ نے کل پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں330رنوں سے شکست دے کر سیریز میں واپسی کی ۔شعیب نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے پورے میچ میں کوئی حکمت عملی نہیں تھی۔انگلینڈ کے گیند بازوں کے سامنے ہماری بلے بازی کی قلعی کھل گئی۔اچھال بھری پچوں پر ہمارے بلے بازوں کو ہمیشہ پریشانی ہوتی ہے اورانگلینڈ اورآسٹریلیا میں ایسی ہی پچیں رہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ گیندبازوں کی کارکردگی سے بھی مایوس ہیں ۔انہوں نے کہاکہ گیند بازوں کے پاس بھی حکمت عملی کا فقدان نظرآیا ۔صحیح لائن اورلینتھ نظر ہی نہیں آئی ۔سابق کپتان رمیز راجہ نے کہاکہ اس شکست نے پاکستان کرکٹ کی پریشانیوں میں اضافہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے بڑامسئلہ یہ ہے کہ ہمارے کھلاڑی الگ الگ حالات میں خود کو جلدی سے نہیں ڈھال پاتے ہیں۔مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پانے کا مسئلہ تو ہے ہی۔سابق کپتان محمد یوسف نے کہاکہ یونس خان اوراسدشفیق جیسے بلے بازوں کو سنچری بنانا چاہیے تھا۔پچ بلے بازی کے لیے اچھی تھی، مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ یونس کس طرح کی بلے بازی کی کوشش کر رہے ہیں